پیر، 15 جون، 2015

Lycopus Europaeus , جل نیم

Lycopus Europaeus , جل نیم

نام دوسری زبانوں میں

ہندی  :۔ جل نیم
بنگالی:۔ جل براہمی
چھتے دار پودا ہے یہ پودا ایک سے دو فٹ تک لمبا ہوتا ہے اس کو چھوٹا پنکھڑی والا نیلگوں سفید پھول لگتا ہے اس کے پتوں کا ذائقہ بالکل نیم کے پتوں جیسا کڑوا ہوتا ہے اور جل نیم کے پتوں میں نیم کے پتوں جیسی ہیک  ہوتی ہے اس لیے اس بوٹی کا نام جل نیم رکھا گیا ہے بنگال کے وید جل نیم کو ہی برہمی بوٹی سمجھتے ہیں
  
رنگ :۔ پھول گلابی ، سفید اور سیاہ 

ذائقہ :۔ تلخ و تیز 

مزاج :۔ گرم و خشک بدرجہ دوم 

مقدار  خوراک :۔ 9 گرام تک 

مقام پیدائش  :۔ چھانگا مانگا کے جنگلات اور ندی نالوں کے کناروں پر کہیں کہیں ملتا ہے موسم گرما اور برسات میں پیدا ہوتا ہے

افعال و استعمال :۔ مصفیٰ خون ہے امراض جلد میں نافع خارش خشک و تر میں مفید ہے مادہ سوداوی  و بلغمی کو براہ دست نکالتی ہے اس میں چاندی کا کشتہ آسانی سے بن  جاتا ہے اس کو کالی مرچ (فلفل سیاہ) اور نمک کے ساتھ گھوٹ کر پیتے ہیں 

غیر سمیّ 

نوٹ :۔ جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں تلخ جوہر موثرہ اور روغنی مادہ پایا جاتا ہے ، سیاہ پھول والی کمیاب ہے

ہفتہ، 13 جون، 2015

صعتر فارسی Ornganum Vulgare

صعتر فارسی  Ornganum Vulgare

 عربی ۔ صعتر 

فارسی ۔ اوشن 

سندھی ۔ ساتھر

بنگلہ ۔ سنجو شیش

 Ornganum Vulgare انگریزی ۔

ایک قسم کی بوٹی ہے بستانی صحرائی کئی اقسام ہیں سیاہ رنگ کا صعتر فارسی کہلاتا ہے ۔ اور سفید رنگ کا صعتر جوزی ۔ بعض لوگ صعتر کو پودینہ سمجھ لیتے ہیں 

رنگ ۔ پھول نیلا پتہ سبز

ذائقہ ۔ تیز و خوشبودار

مزاج ۔ گرم و خشک درجہ دوئم

بدل ۔ پہاڑی پودینہ 

مقدار خوراک ۔ 5 ماشہ سے 7 ماشہ

مصلع ۔ کتیرا و ملینات

افعال و استعمال ۔ مسکن ۔ محلل ۔ اور کاسر ریاح ہے ۔ درد دنداں میں اس کے جوشاندے سے غرغرے کرتے ہیں ۔ ورموں کو تعلیل کرنے کیلئے سرکہ یا شہد میں ملا کر اس کا ضماد کرتے ہیں اس کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں ٹپکانا جالے اور پھولے کو زائل کرتا ہے ۔ کھانسی ۔ دمہ درد مثانہ ، درد رحم ، کولہے کا درد ، اور سنگ گردہ و مثانہ ، میں مناسب ادویہ کے اس کا جوشاندہ یا خیساندہ پلاتے ہیں زائد رطوبات سے معدہ و جگر کو پاک کرتا ہے ریاح کو چھانٹا ہے اور سدہ کھولتا ہے 

اگر دوائے مسہل میں صعتر فارسی ملا دی جائے خواہ ایک ماشہ ہی کیوں نہ ہو تو ہونےنہیں ہونے دیتی

سعد کوفی ، ناگر موتھ ، c pertenius

سعد کوفی ، ناگر موتھ ، c pertenius

عربی نام ۔ سعد کوفی

فارسی نام ۔ مشک زیر زمین

بنگالی نام ۔  موتھ

پنجابی نام ۔ ڈیلہ گھاس

گجراتی نام ۔ موتھا 

ایک نبات کی گرہ دار جڑ ہے ۔ اس کو استعمال سے پہلے دو  تین بار پانی میں تر کر کے خشک کر لیں 

رنگ ۔ سیاہ 

ذائقہ ۔ تلخ خوشبودار

مزاج ۔ گرم و خشک بدرجہ دوئم

مقدار خوراک ۔ ایک ماشہ تا تین ماشہ

مقام پیدائش ۔ پنجاب اودھ اور بنگال کی ریتلی نمناک زمین میں کثرت سے پیدا ہوتی ہے ۔ کوفہ کا اچھا ہوتا ہے اس لیئے سعد کوفی کے نام سے مشہور ہے
افعال و استعمال ۔ مقوی دماغ و قلب ۔ اور مقوی اعصاب ۔ مقوی معدہ ، کاسر ریاح اس کی تازہ گعہ دار گانٹھوں کا لیپ بنا کر پستانوں پر لگانا مولد شیر ہے اس کا اندرونی استعمال زیادہ تر ضعف اعصاب و دماغ اور غعف معدہ میں کرتے ہیں ہیضہ میں سعد کوفی اور پودینہ کا جوشاندہ پلاتے ہیں ۔ اگر جگر میں سوء مزاج بارد کی وجہ سے غزا ہضم نہ ہو اور اسہال آتے ہوں تو سعد کوفی کا سفوف ایک ماشہ ہمراہ چھاچھ (بلویا ہو دودھ جس سے مکھن نکال لیا گیا ہو) غیر سمئ
   
جمعہ، 12 جون، 2015

root of piper longum پپلا مول

root of piper longum  پپلا مول

عربی ۔ اصل فلفل بیخ دار فلفل

فارسی  ۔ فلفل مویہ

سنسکرت ۔ پپلی پولم

فلفل دراز کی گرہ دار جڑ ہےاس کی شکل اسارون (تگر) سے مشابہ ہوتی ہے

رنگ ۔ خاکستری سیاہی مائل اور توڑنے پر اندر سے سفیدی مائل 

ذائقہ ۔ قدرے تلخ و تیز

مزاج ۔  گرم وخشک درجہ دوئم 

مقدار ۔ خوراک ۔ ایک ماشہ سے دو ماشہ تک

افعال و استعمال ۔ مقوی معدہ کاسر ریاح ۔ مسخن ۔ محلل ۔ جالی اس کا چبانا رطوبت منہ کی چھانٹتا ہے اور بلغم دفع کرتی ہے 

غیر سمی 

جند بیدستر CASTORIUM

جند بیدستر CASTORIUM

یہ اود بلاؤ کے آلات تناسلیہ کے غدود ہیں جو جوڑی جوڑی کی تعداد میں ، نر اور مادہ دونوں میں پائے جاتے ہیں

اور جسم حیوان سے کاٹ کر سکھا لیئے جاتے یہں ، 
تازہ غد د  زردی مائل ہوتے ہیں 

۔ مگر خشک ہو کر سیاہی مائل ہو جاتے ہیں

ان کی شکل مخروطی ہوتی ہے

لمبائی دو یا اڑھائی انچ  ۔ عام لوگ انہیں سگ آبی ( لدھڑ ) کے خصیئے سمجھتے ہیں لیکن یہ صحیح نہیں 

رنگ ۔ زرد ۔ سرخ ۔ سیاہ ۔ تیں قسم کا ہوتا ہے 

ذائقہ ۔ پھیکا ۔ خوشبودار 

مزاج ۔ گرم درجہ سوئم ۔ خشک درجہ سوئم

مقدار خوراک ۔ نصف ماشہ  تا  ایک ماشہ 

مقام پیدائش ۔ مغربی روس  ۔ سائبیریا ۔ خلیج ہڑسن (شمالی امریکہ ) کینڈا

مصلح ۔ کتیرا 

افعال  و استعمال ۔ محلل ۔ مجفف  ۔ مسخن  ۔ ملطف ۔ مقوی اعصاب ۔ مسکن ۔ اوجاع ۔ کاسر ریاح ۔ مدر حیض وبول ۔ محلل اورام ہے ۔ سر اور زہریلی دواؤں کیلئے تریاق ہے ۔ حرارت اصلی کا محرک اور مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے زیادہ تر طلاؤں میں استعمال ہوتا ہے   

ہفتہ، 6 جون، 2015

فلفل دراز long pepper

فلفل دراز  long pepper

پپلی 
عربی نام  ، دار فلفل
  
 فارسی نام ، فلفل دراز 

ہندی نام ، پیپل

سندھی نام ، پپری

بنگلہ نام ، پپلی

 پنجابی نام ، مگھاں
ایک بیل دار بوٹی کا پھل  ہے ماند شہتوت کے لیکن اس سے چھوٹا جب یہ پھل پک جاتا ہے تو سیاہ رنگت اختیار کر لیتا ہے اور اس کی سطح کھردری ہو جاتی ہے اس بیل کی جڑ کو پپلا مول کہتے ہیں 
رنگ ۔ بھورا 
ذائقہ ۔ قدرے تیز و تلخ 
 مزاج ۔ گرم 2 خشک 2 
مقدار خوراک ۔ 1 ماشہ سے 2 ماشہ تک
     مقام پیدائش ۔ بنگال نینی تال نیپال آسام کے سایہ دار مقامات 
مصلح صمغ عربی 
افعال و استعمال ۔ مقوی معدہ ، کاسر ریاح اور مقوی باہ ہے 
اس کو زیادہ تر تقویت ہضم کیلئے استعمال کرتے ہیں ضحف باہ ، وجح مفاصل ، نقرص ، عرق النسا اور سرد بلغمی امراض کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف  حبوب یا معجون بنا کر کھلاتے ہیں 
 نیز گل چشم (پھولا) اور ومعہ (ڈھلکا) کے ازالہ کیلئے مناسب ادویہ کے ہمراہ کھرل کر کے آنکھوں میں لگاتے ہیں 
سرد مواد اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے اور جگر و طعال کے سدے توڑتی ہے اور کھانا ہضم کرتی ہے 
معدہ اور کمر کو قوت دیتی ہے اور اعضائے شکنی میں گرمی پیدا کرتی ہے ۔ ناہ کو حرکت دیتی ہے اورپیشاب کو جاری کرتی ہےاور حمل کو ساقط کرتی ہے
   
نار مشک mesua ferrea

نار مشک mesua ferrea

نام ہندی   ناگ کیسر

نام فارسی  نار مشک

نام مرہٹی  ناگ چمپا

نام انگریزی  mesua ferrea

پناک کے پیڑ (جس کو بنگلہ میں راج چمپک کہتے ہیں ) کی کلی کو خشک کر لیتے ہیں جو ناگ کیسر کہلاتی ہے  اس کا درخت بڑا ہوتا ہے ہر درخت پر بے شمار پھول لگتے ہیں ، جو کہ لونگ کے مشابہ ہوتے ہیں  لیکن لونگ کی کلی کا منہ بند ہوتا ہے اور اس کی کلی کھلی ہوتی ہے اس کے پھولوں سے عطر کشید کیا جاتا ہے

رنگ سرخ  سیاہی مائل

ذائقہ  بکسا خوشبودار

مزاج گرم 2 خشک  2

مقدار خووراک  3 ماشہ سے 5 ماشہ تک 

مقام پیدائش  یہ درخت بنگلہ دیش ، مدارس ، برما ، اور انڈیمان کے ساحل علاقہ پر بکثرت ہوتا ہے

افعال و استعمال مفرح  ۔  مقوی قلب  ۔ محرک باہ  ۔ اور قابض ہے سرد مزاجوں کو قوت بخشتا ہے دماغ پر معدہ کے بخارات چڑھنے سے روکتا ہے  معدہ  جگر اور آنتوں کو تقویت دیتا ہے  اس لیئے مفرحات میں شامل کرکے مالیخولیا جنون وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں 
 بعض اطبا پتی اچھلنے ( چھپاکی ) میں اس کا باریک سفوف شہد میں ملا کر صبح شام استعمال کرنا مفید بیان کرتے ہیں 
بو کو رفع کرتا ہے پسینہ کی کثرت کو روکنے کیلیئے اس کو باریک پیس کر ضماد کرتے ہیں  ۔ اس کے پھول کے درمیان کا زیرہ شہد میں ملا کر بواسیر میں مفید ہے 
 مشہور مرکب معجون نار مشک (غیر سمی)۔۔۔
 
منگل، 2 جون، 2015

موٹاپے کا علاج معجون نار مشک

Treatment of obesity

موٹاپے کا علاج معجون نار مشک
مرض جوع البقر (بھوک کا زیادہ لگنا )۔

  1. میں فائدہ مند ہے جب کہ مریض کھانے سے سیر نہ ہوتا ہو اور زیادہ کھانے کی وجہ سے موٹاپا زیادہ ہو کر جسم بے ڈول ہو جائے خصوصا آرام پسند عورتوں کیلئے 
نسخہ ۔ نار مشک ، فلفل دراز ، پپلا مول (فلفل دراز کی جڑ ) ہر ایک 50 گرام  
سعد کوفی (ناگر موتھ )، صعتر فارسی ، کندر ، بالچھڑ ، ہر ایک  10 گرام ان 7 مفردات کو علیعدہ علیعدہ کوٹ کر باریک چھننی سے چھان کر شہد خالص 600 گرام میں ملا کر محفوظ کر لیں 
مقدار خوراک ۔ بقدر 6 ماشہ ہمراہ عرق بادیان ( عرق سونف ) 150 گرام  دن میں دو بار کھانا کھانے سے آدھہ گھنٹا پہلے استعمال کریں 
پرہیز ۔ چکنائی ، چینی اور چاول کا استعمال کم سے کم کریں  