پیر، 15 جون، 2015

Lycopus Europaeus , جل نیم

Lycopus Europaeus , جل نیم

نام دوسری زبانوں میں

ہندی  :۔ جل نیم
بنگالی:۔ جل براہمی
چھتے دار پودا ہے یہ پودا ایک سے دو فٹ تک لمبا ہوتا ہے اس کو چھوٹا پنکھڑی والا نیلگوں سفید پھول لگتا ہے اس کے پتوں کا ذائقہ بالکل نیم کے پتوں جیسا کڑوا ہوتا ہے اور جل نیم کے پتوں میں نیم کے پتوں جیسی ہیک  ہوتی ہے اس لیے اس بوٹی کا نام جل نیم رکھا گیا ہے بنگال کے وید جل نیم کو ہی برہمی بوٹی سمجھتے ہیں
  
رنگ :۔ پھول گلابی ، سفید اور سیاہ 

ذائقہ :۔ تلخ و تیز 

مزاج :۔ گرم و خشک بدرجہ دوم 

مقدار  خوراک :۔ 9 گرام تک 

مقام پیدائش  :۔ چھانگا مانگا کے جنگلات اور ندی نالوں کے کناروں پر کہیں کہیں ملتا ہے موسم گرما اور برسات میں پیدا ہوتا ہے

افعال و استعمال :۔ مصفیٰ خون ہے امراض جلد میں نافع خارش خشک و تر میں مفید ہے مادہ سوداوی  و بلغمی کو براہ دست نکالتی ہے اس میں چاندی کا کشتہ آسانی سے بن  جاتا ہے اس کو کالی مرچ (فلفل سیاہ) اور نمک کے ساتھ گھوٹ کر پیتے ہیں 

غیر سمیّ 

نوٹ :۔ جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں تلخ جوہر موثرہ اور روغنی مادہ پایا جاتا ہے ، سیاہ پھول والی کمیاب ہے

ہفتہ، 13 جون، 2015

صعتر فارسی Ornganum Vulgare

صعتر فارسی  Ornganum Vulgare

 عربی ۔ صعتر 

فارسی ۔ اوشن 

سندھی ۔ ساتھر

بنگلہ ۔ سنجو شیش

 Ornganum Vulgare انگریزی ۔

ایک قسم کی بوٹی ہے بستانی صحرائی کئی اقسام ہیں سیاہ رنگ کا صعتر فارسی کہلاتا ہے ۔ اور سفید رنگ کا صعتر جوزی ۔ بعض لوگ صعتر کو پودینہ سمجھ لیتے ہیں 

رنگ ۔ پھول نیلا پتہ سبز

ذائقہ ۔ تیز و خوشبودار

مزاج ۔ گرم و خشک درجہ دوئم

بدل ۔ پہاڑی پودینہ 

مقدار خوراک ۔ 5 ماشہ سے 7 ماشہ

مصلع ۔ کتیرا و ملینات

افعال و استعمال ۔ مسکن ۔ محلل ۔ اور کاسر ریاح ہے ۔ درد دنداں میں اس کے جوشاندے سے غرغرے کرتے ہیں ۔ ورموں کو تعلیل کرنے کیلئے سرکہ یا شہد میں ملا کر اس کا ضماد کرتے ہیں اس کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں ٹپکانا جالے اور پھولے کو زائل کرتا ہے ۔ کھانسی ۔ دمہ درد مثانہ ، درد رحم ، کولہے کا درد ، اور سنگ گردہ و مثانہ ، میں مناسب ادویہ کے اس کا جوشاندہ یا خیساندہ پلاتے ہیں زائد رطوبات سے معدہ و جگر کو پاک کرتا ہے ریاح کو چھانٹا ہے اور سدہ کھولتا ہے 

اگر دوائے مسہل میں صعتر فارسی ملا دی جائے خواہ ایک ماشہ ہی کیوں نہ ہو تو ہونےنہیں ہونے دیتی

سعد کوفی ، ناگر موتھ ، c pertenius

سعد کوفی ، ناگر موتھ ، c pertenius

عربی نام ۔ سعد کوفی

فارسی نام ۔ مشک زیر زمین

بنگالی نام ۔  موتھ

پنجابی نام ۔ ڈیلہ گھاس

گجراتی نام ۔ موتھا 

ایک نبات کی گرہ دار جڑ ہے ۔ اس کو استعمال سے پہلے دو  تین بار پانی میں تر کر کے خشک کر لیں 

رنگ ۔ سیاہ 

ذائقہ ۔ تلخ خوشبودار

مزاج ۔ گرم و خشک بدرجہ دوئم

مقدار خوراک ۔ ایک ماشہ تا تین ماشہ

مقام پیدائش ۔ پنجاب اودھ اور بنگال کی ریتلی نمناک زمین میں کثرت سے پیدا ہوتی ہے ۔ کوفہ کا اچھا ہوتا ہے اس لیئے سعد کوفی کے نام سے مشہور ہے
افعال و استعمال ۔ مقوی دماغ و قلب ۔ اور مقوی اعصاب ۔ مقوی معدہ ، کاسر ریاح اس کی تازہ گعہ دار گانٹھوں کا لیپ بنا کر پستانوں پر لگانا مولد شیر ہے اس کا اندرونی استعمال زیادہ تر ضعف اعصاب و دماغ اور غعف معدہ میں کرتے ہیں ہیضہ میں سعد کوفی اور پودینہ کا جوشاندہ پلاتے ہیں ۔ اگر جگر میں سوء مزاج بارد کی وجہ سے غزا ہضم نہ ہو اور اسہال آتے ہوں تو سعد کوفی کا سفوف ایک ماشہ ہمراہ چھاچھ (بلویا ہو دودھ جس سے مکھن نکال لیا گیا ہو) غیر سمئ