جمعرات، 10 دسمبر، 2015

سرس Acacia Speciosa

سرس ,
نام : دوسری زبانوں میں
عربی : سلطان الاشجار
فارسی : درخت زکریا
پنجابی : شریہنہ
مرہٹی : شرس
گجراتی : شرسٹرو
بنگالی : شریس گاچھ۔ سرز 
سندھی : سرنھن
انگریزی
Albizia lebbeck
لاطینی
Acacia Speciosa

ایک بڑا درخت ہے پھلیاں لمبی لمبی اور چوڑی اس کی چھال اور تخم دواءً مستعمل ہے
رنگ : پتے سبز بیج بھورے سرخی مائل
ذائقہ :تلخ
مزاج :سرد و خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراک :چھال پانچ گرام سے سات گرام اور تخم دو گرام چار گرام تک
مقام پیدائش : وسط ہند جنوبی ہند پنجاب
 افعال و استعمال
چھال کو پانی میں جوش دے کر کلی کرنا دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتاہے اس کا جوشاندہ اورام بدن اور جلدی امراض میں مفید ہے تخم سرس کو باریک پیس کر نزلہ اور زکام اور آدھ سیر کی درد        میں نسوار لیتے ہیں اور اس کی شہد میں معجون بنا کر مرض خنازیر میں کھلاتے ہیں تخموں کا سفوف بنا کر خونی بواسیر میں بھی کھلاتے ہیں ان کا سرمہ انکھوں کے ہر مرض کیلئے اکسیر ہے تخم سرس جالی مقوی ، مغلظ منی اور دافع نزلہ ہیں اس لئے ان کا سفوف بنا کر ضعف باہ اور نزلہ کے دور کرنے کیلئے بھی کھلایا جاتا ہے سرس کی پھلی کو قینچی سے باریک کتر کر اس کا سفوف بنا لیں اور تھوڑا سا سفوف آگ پر ڈال کر دھواں لیں تو مرض دمہ میں سانس پھولنا موقوف ہو جاتا ہے

تالیس پتر Abies Webbiana

تالیس پتر 
نام مختلف زبانوں میں
 عربی : زرنب
 (فارسی : سرو تر کستانی 
انگریزی 
Abies Webbiana

لاطینی
Yew Silver Fir

ایک سدا بہار درخت کے خشبودار پتے ہیں ، جن سے زعفران کے مشابہ خشبو آتی ہے یہ برگ بید کے مشابہ لمبے اور بیضوی ہوتے ہیں ، ان کے کسی طرف نوک نہیں ہوتی ،
رنگ :سبز زردی مائل
ذائقہ :خوشبو دار مگر تلخ
مزاج: گرم و خشک درجہ دوم
مقدار خوراک : ایک گرام سے تین گرام تک
مقام پیدائش : یہ درخت کوہ ہمالیہ کے بلند سلسلے میں پیدا ہوتا ہے ۔ کالکا تالیس پتر کی منڈی ہے اس  کے علاوہ بنگال ،آسان اور جنوبی ہندوستان کے سمندری ساحل پر ملتا ہے
افعال و استعمال :مقوی اور مفرح قلب ، مقوی اعصاب کا سرریاح ، قابض اور مخرج بلغم ہے ،اعضائے رئیسہ ، معدہ اور جگر کو تقویت دیتی ہے اس کو ضعف قلب خفقان ، ضعف معدہ ، ضعف اشتہا ، بلغمی کھانسی، ضیق النفس اور دماغی و عصبی امراض مثلاً لقوہ ، فالج کے مرکبات میں شامل کر کے کھلاتے ہیں، چنانچہ                                        مشہور ویدک نسخہ یوگراج گوگل میں تالیس پتر کا بھی ایک جزو ہے پٹھوں کے امراض کو مفید ہے مقوی باہ ہے اس کے سبز پتوں اور نرم ڈنٹھلوں کا پانی نچوڑ کر 
پانچ تا دس قطرے شیر مادر  یا پانی میں  ملا کر شیر خوار بچوں  کو دانتوں کو زمانہ کی بد ہضمی ، اسہال ، پیچس وغیرہ میں پلاتے ہیں ، خشک پتوں کے جوشاندہ سے غرارے کرنا ،   منہ سے خون آنے ، رطوبت بہنے اور درد دنداں کو نافع ہے

برنجاسف Yarrow ، Actuillea MilleFolium

برنجاسف
نام :دوسری زبانوں میں
عربی : شویلا
سندھی:گومادر
ہندی : گندار
فارسی : بوئےنادراں

انگریزی

Yarrow

لاطینی

Actuillea MilleFolium

ایک پودا ہے ایک دو بالشت سے لے کر گز بھر  تک ہوتا ہے ، باریک چھوٹے پھٹے ہوئے پتے ، پھول سوئے کی مانند چتر دار نیلے ، اس بوٹی کی  ساق  پر ایک قسم کی چپکنے والی رطوبت لگی ہوتی ہے
نوٹ
برنجاسف اور قیصوم ایک ہی نبات کی نرو مادہ دو قسمیں ہیں ، نر کو قیصوم اور مادہ کو برنجاسف  کہتے ہیں ، فرق اس میں اور برنجاسف میں یہ ہے کہ قیصوم بڑی اور برنجاسف چھوٹی  قسم ہے قیصوم کی ساق پر شاخیں نہیں ہوتیں اور برنجاسف کی ساق پر شاخیں بہت ہوتی ہیں اس کی ساق کے سرے پر ایک چھتر سا ہوتا ہے جو اس کا پھول ہے اس کی خوشبو بھاری اور ناگوار ہوتی ہے
رنگ
پتے سبز پھول زرد اور سفید بعض نیلے
ذائقہ
تیزی لیے ہوئے تلخ
مزاج
گرم و خشک 3
مقدار خوراک
تین گرام سے پانچ گرام تک
مقام پیدائش
کوہ ہمالیہ میں کشمیر سے کماؤں تک پائی جاتی ہے
افعال و استعمال
مسخّن، محلّل اور مفتخ مسدد ہونے کی وجہ سے اندرونی اورام میں استعمال کرتے ہیں نیز مْدّر بول و حیض ہونے کی وجہ سے اس کے جو شاندے کا پینا یا اس سےنطول و آبزن کرنا ، احتباس بول ، احتباس حیض اور ورم رحم کیلئے مفید ہے اس سے عرق کشید کرتے ہیں جو اورام احشا اور تپ بلغمی بشرکت جگر کے لئے بکثرت مستعمل ہے