اتوار، 13 ستمبر، 2015

دھتورہ , Stramonium

دھتورہ ، Stramonium

دھتورہ کے نام دوسری زبانوں میں

۔( ہندی )۔ دھتورہ

۔( سندھی )۔ چریودا تورو

۔( عربی )۔ جوزماثل

۔( فارسی )۔ تاتورہ - گوز ماثل

۔( انگریزی )۔
Stramonium . Thorn Apple

ایک خود رو  خار دار پودا ہے جس کا پتہ بینگن کے پودے کے پتوں کے مشابہ ہوتا ہے پھولوں کی رنگت کے لحاظ سے سفئد اور سیاہ دو قسم کا ہوتا ہےپھل اخروٹ سے بڑا ہوتا ہےاور اس پر باریک خار لگے ہوتے ہیں اور اس پھل کے اندر بیج بھرے ہوئے ہوتے ہیں دھتورہ کے پتے اور بیج ۔( تخم )۔ دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں پھول کا رنگ سفید اور دوسری قسم دھتورہ سیاہ کے پھول سفید نیلگوں پیج بھورا اور سیاہ 
ذائقہ تلخ 
مزاج : سرد درجہ چہارم خشک درجہ چہارم
مقدار خوراک : ایک چاول سے لیکر 3 چاول کی مقدار
مقام پیدائش : ہر جگہ سڑکوں کے کنارے اور گاؤں کے آس پاس 
مصلح اس کا روغن زرد ہے
افعال و استعمال : بیرونی طور پر مسکن و مخدر ہےدھتورہ کو تیل میں مختلف طریقوں سے شامل کر کے وجع المفاصل نقرص اور درد پہلو وغیرہ پر مالش کرتے ہیں درد سر میں پیشانی پر ضماد کرتے ہیں ، پھوڑے پھنسیوں کو پھوڑنے کیلئے دھتورہ کے پتے کو تیل سے چپڑ کر گرم کر کے پھوڑے کے اوپر باندھتے ہیں 
دمہ کے دورہ کو روکنے کیلئے دھتورہ کے خشک پتوں کی دھونی منہ میں لیتے ہیں یا پھر دھتورہ کے پتوں کو تمباکوں کی جگہ حقہ کی چلم میں رکھ کر پلاتے ہیں مناسب ادویہ کے ساتھ اس کے بیجوں کو بشکل گولی دمہ ، نزلہ ، کھانسی ، جریان سرعت انزال ، اور امساک کیلئے استعمال کرتے ہیں اس کا جوہر موثرہ ہائیوسین ہے اس کے علاوہ اس میں ہائیو سائمین اٹرو پین کا جز بھی پایا جاتا ہے یہ ایک زہریلی چیز ہے اور 8 رت سے زیادہ قاتل ہے اس کی زیادہ مقدار کھانے سے گلا خشک ، چہرہ سرخ اور حواس باطل ہو جاتے ہیں پتلیاں پیھل جاتی ہیں آواز بیٹھ جاتی ہے ،ایسی حالت میں رائی کا سفوف 6 گرام ایک پاؤ پانی میں ملا کر پلا کر قے کرائیں ، اس کے بعد مغز پنبہ دانہ ۔( بنولہ )۔ کا شیرہ پلائیں جسم سرد ہو تو بغلوں اور رانوں میں گرم بوتل رکھیں اس کے ٹنکچر  اور دیگر مرکبات فارما کوپیا میں بھی درج ہیں اور حب الشفا اور حب سیکران حب ممسک اس کے مشہور مرکبات ہیں 
  ۔( سم قاتل )۔

دھتورہ سفید کا پھول
دھتورہ سیاہ کا پھول

1 تبصرہ: