جند بیدستر CASTORIUM
یہ اود بلاؤ کے آلات تناسلیہ کے غدود ہیں جو جوڑی جوڑی کی تعداد میں ، نر اور مادہ دونوں میں پائے جاتے ہیں
اور جسم حیوان سے کاٹ کر سکھا لیئے جاتے یہں ،
تازہ غد د زردی مائل ہوتے ہیں
۔ مگر خشک ہو کر سیاہی مائل ہو جاتے ہیں
ان کی شکل مخروطی ہوتی ہے
لمبائی دو یا اڑھائی انچ ۔ عام لوگ انہیں سگ آبی ( لدھڑ ) کے خصیئے سمجھتے ہیں لیکن یہ صحیح نہیں
رنگ ۔ زرد ۔ سرخ ۔ سیاہ ۔ تیں قسم کا ہوتا ہے
ذائقہ ۔ پھیکا ۔ خوشبودار
مزاج ۔ گرم درجہ سوئم ۔ خشک درجہ سوئم
مقدار خوراک ۔ نصف ماشہ تا ایک ماشہ
مقام پیدائش ۔ مغربی روس ۔ سائبیریا ۔ خلیج ہڑسن (شمالی امریکہ ) کینڈا
مصلح ۔ کتیرا
افعال و استعمال ۔ محلل ۔ مجفف ۔ مسخن ۔ ملطف ۔ مقوی اعصاب ۔ مسکن ۔ اوجاع ۔ کاسر ریاح ۔ مدر حیض وبول ۔ محلل اورام ہے ۔ سر اور زہریلی دواؤں کیلئے تریاق ہے ۔ حرارت اصلی کا محرک اور مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے زیادہ تر طلاؤں میں استعمال ہوتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں