جمعرات، 10 دسمبر، 2015

الٹ کمبل Devils Cotton

الٹ کمبل
نام دوسری زبانوں میں
بنگالی: اولٹ کامبول
 گجراتی :اولک تمبول 
سندھی: پیوری
سنسکرت: پی وری
 انگریزی
Devils Cotton
لاطینی
Abroma Augusta

یہ جھاڑی دار پودا ہے ، اس کے پتے چوڑے ڈنٹھل کی طرف سے کٹے ہوئے اور نیچے کی طرف سے روئیں دار ہوتے ہیں ،اس کی ٹہنیاں روئیں دار ہونے کے باعث نرم و مخملی ہوتی ہیں اس کو موسم بہار میں گہرے سرخ رنگ کے پھول لگتے ہیں ان کی شکل شیر کے ناخن کی سی ہوتی ہے اور ان کا منہ نیچے کی طرف ہوتا ہے اسی لیے ان کا نام الٹ کمبل رکھا گیا ہے اس کاپھل پانچ حصوں میں                 

منقسم ہوتا ہے یہ پکنے پر پھٹ جاتا ہے ،اور پانچوں حصے الگ ہوجاتے ہیں ہر حصے   میں ریشم کی طرح روئی نکلتی ہے ، اور اس میں تخم مولی کے  مشابہ سیاہ رنگ کے بہت سے تخم ہوتے ہیں
رنگ : پھول گلناری ،بیج سیاہ ، چھال سفید، ریشہ دار
خوراک :خشک چھال دو سے چار گرام ، تازہ چھال چار سے آٹھ گرام ،اور تازہ جڑ کا رس ، تین گرام ، سیال رب ایک سے دو ڈرام تک دن میں قبل از طعام
مقام پیدائش :یہ گرم علاقوں میں یوپی سے لیکر سکم اور کھسپا کی پہاڑیوں اور آسام تک پایاجاتاہے اس کو خوبصورت گلناری رنگ کے پھولوں کی وجہ سے باغات میں لگاتے ہیں
افعال واستعمال:پرانی طبی کتب میں اس دوا کا کوئی ذکرنہیں ہے ،لیکن بنگال کی عورتیں زمانہ قدیم سے یہ دواقلت حیض اور بانجھ پن کے لیے استعمال کررہی ہیں یہ قلت حیض ،درد اور بے قاعدگی حیض کی مسلّمہ دوا ہے اس کی جڑکی چھال کے اندر ایک لیس دار رس ہوتا ہے یہی اس کا جزو مؤثرہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس کی تازہ چھال کا جوشاندہ زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اگر جوشاندہ بنانا ہو تو پچاس گرام تازہ جڑ کوٹ کر پاؤ بھر پانی میں جوشائیں، جب نصف پانی رہ جائے تو چھان کر پلائیں     ڈاکٹر کرٹن  نے الٹ کمبل کی پسی ہوئی تازہ جڑ کی چھال ایک ڈرام (4)گرام کی خوراک میں ٹھنڈے پانی کے ہمرا  ہ استعمال کرنے کی سفارش  کی  ہے ،یہ دوا خالی پیٹ ہی دینی چاہیے ،یعنی صبح سویرے نہار منہ  اور 4بجے شام ،ہندستان کی کئی دوا ساز کمپنیاں اس کا سیال رب (لیکوڈ ایکسٹرکٹ)تیاری کر رہی ہیں ،جوکہ آسانی سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے اس سے ایک ڈرام میں ،چار گرام تازا جڑکی  چھال کا لعاب ہوتا ہے ،حیض کے نمودار  ہونے سے دوروز قبل یہ دوا شروع کی جائے  تو بہت کار گر ثابت ہو تی ہے

پیر، 7 دسمبر، 2015

آبنوس Ebony

آبنوس
عربی،فارسی مشہورآبنوس انگریزی
Ebony , Black Tree

ایک درخت مشہورہے بہت بلند جس کے پتے صنوبر کی مانندـ ـ ـ  ، بیج تخم خیارکی مانند ہوتا ہے اس کی لکڑی سیاہ رنگ کی ہوتی ہے یہ لکڑی بھی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے
 
ذائقہ :پھیکا قدرے تلخی مائل(رنگ)سیاہ
مقدارخوراک:پانچ گرام تا سات گرام
مزاج:گرم خشک دوسرے درجے میں  ،بجوہر قابض مصلح شہد
افعال واستعمال ،مجفف جالی، قابض مصفیٰ خون جوش خون کو بجھاتا ہے 

Ebony
Plant
Ebony is a dense black wood, most commonly yielded by several different species in the genus Diospyros. Ebony is dense enough to sink in water.
Black Ebony - Endangered Tree Plantation Wood

Black Ebony is one of the most valuable and expensive types of wood in the world. It is becoming increasing rare due to over harvesting and the burning of younger trees for firewood in Africa, its native habitat.  Black Ebony has now been classified as an endangered species. Many forestry experts are predicting it will be gone in 15 years unless a concerted effort is made to create extensive planting programs. Black Ebony is prized for the black color of its wood that grows denser and blacker the older the tree. It is indigenous to Eastern Africa growing wild on the Savanna Grasslands. Black Ebony is also one of the slowest growing hardwood trees of the world growing just one inch per year on average. Black Ebony grown in Asia has less commercial value than the African species.

آڑو Peach

آڑو
نام دوسری زبانوں میں
فارسی : شفتالو
 عربی : خوخ 
سندھی : شفتالو 
 انگریزی
Peach

خوردنی پھل ہے اس کی دو قسمیں ہیں (1)چکیا (2)لمبا گول مخروطی،چکیا آڑو مخصوص نام شفتالو ہے ، درخت بھی اسی نام سے منسوب ہے ، بہترین وہ ہے جس کا پوست رنگا رنگ ہو اور جس کی گٹھلی آسانی سے جدا ہو اسے بلو کہتے
مقام پیدائش:میدانی علاقوں اورپہاڑوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے
رنگ:سبز قدرے سرخی مائل
ذائقہ:پختہ پھل شریں
مزاج:سرد اور تر دوسرے درجے میں
مقدار خوراک : 5 ،دانے سے سات دانے تک مصلح شہد و ادرک
افعال و استعمال :ملین، مقوی معدہ  و جگر، جوش خون اور تشنگی کا مسکن ہے ذیا بیطس صفرادی اور خونی بخار کو مفید ہے گٹھلی کا روغن بواسیر، کان کے درد اور بہرے  پن کیلئے مفید ہے پتوں کو کوٹ کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں چرنوں کیلئے بچوں کی مقعد پر لگاتے ہیں کیمیائ تجزیہ کرنے پر اس میں کاربو ہائیڈریٹس 12 فیصد،پروٹین 5 فیصد کے علاوہ وٹامن اے 880 یونٹ فی گرام ،وٹامن سی 8 ملی گرام فی سو گرام ،کیلشیم 5 ملی گرام فی سو گرام ،آئرن4ملی گرام فی سو گرام اورفا سفورس 19 ملی گرام فی سو گرام پائے گئے ہیں