پیر، 7 دسمبر، 2015

آڑو Peach

آڑو
نام دوسری زبانوں میں
فارسی : شفتالو
 عربی : خوخ 
سندھی : شفتالو 
 انگریزی
Peach

خوردنی پھل ہے اس کی دو قسمیں ہیں (1)چکیا (2)لمبا گول مخروطی،چکیا آڑو مخصوص نام شفتالو ہے ، درخت بھی اسی نام سے منسوب ہے ، بہترین وہ ہے جس کا پوست رنگا رنگ ہو اور جس کی گٹھلی آسانی سے جدا ہو اسے بلو کہتے
مقام پیدائش:میدانی علاقوں اورپہاڑوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے
رنگ:سبز قدرے سرخی مائل
ذائقہ:پختہ پھل شریں
مزاج:سرد اور تر دوسرے درجے میں
مقدار خوراک : 5 ،دانے سے سات دانے تک مصلح شہد و ادرک
افعال و استعمال :ملین، مقوی معدہ  و جگر، جوش خون اور تشنگی کا مسکن ہے ذیا بیطس صفرادی اور خونی بخار کو مفید ہے گٹھلی کا روغن بواسیر، کان کے درد اور بہرے  پن کیلئے مفید ہے پتوں کو کوٹ کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں چرنوں کیلئے بچوں کی مقعد پر لگاتے ہیں کیمیائ تجزیہ کرنے پر اس میں کاربو ہائیڈریٹس 12 فیصد،پروٹین 5 فیصد کے علاوہ وٹامن اے 880 یونٹ فی گرام ،وٹامن سی 8 ملی گرام فی سو گرام ،کیلشیم 5 ملی گرام فی سو گرام ،آئرن4ملی گرام فی سو گرام اورفا سفورس 19 ملی گرام فی سو گرام پائے گئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں