ہفتہ، 6 جون، 2015

نار مشک mesua ferrea

نار مشک mesua ferrea

نام ہندی   ناگ کیسر

نام فارسی  نار مشک

نام مرہٹی  ناگ چمپا

نام انگریزی  mesua ferrea

پناک کے پیڑ (جس کو بنگلہ میں راج چمپک کہتے ہیں ) کی کلی کو خشک کر لیتے ہیں جو ناگ کیسر کہلاتی ہے  اس کا درخت بڑا ہوتا ہے ہر درخت پر بے شمار پھول لگتے ہیں ، جو کہ لونگ کے مشابہ ہوتے ہیں  لیکن لونگ کی کلی کا منہ بند ہوتا ہے اور اس کی کلی کھلی ہوتی ہے اس کے پھولوں سے عطر کشید کیا جاتا ہے

رنگ سرخ  سیاہی مائل

ذائقہ  بکسا خوشبودار

مزاج گرم 2 خشک  2

مقدار خووراک  3 ماشہ سے 5 ماشہ تک 

مقام پیدائش  یہ درخت بنگلہ دیش ، مدارس ، برما ، اور انڈیمان کے ساحل علاقہ پر بکثرت ہوتا ہے

افعال و استعمال مفرح  ۔  مقوی قلب  ۔ محرک باہ  ۔ اور قابض ہے سرد مزاجوں کو قوت بخشتا ہے دماغ پر معدہ کے بخارات چڑھنے سے روکتا ہے  معدہ  جگر اور آنتوں کو تقویت دیتا ہے  اس لیئے مفرحات میں شامل کرکے مالیخولیا جنون وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں 
 بعض اطبا پتی اچھلنے ( چھپاکی ) میں اس کا باریک سفوف شہد میں ملا کر صبح شام استعمال کرنا مفید بیان کرتے ہیں 
بو کو رفع کرتا ہے پسینہ کی کثرت کو روکنے کیلیئے اس کو باریک پیس کر ضماد کرتے ہیں  ۔ اس کے پھول کے درمیان کا زیرہ شہد میں ملا کر بواسیر میں مفید ہے 
 مشہور مرکب معجون نار مشک (غیر سمی)۔۔۔
 
کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں