صعتر فارسی Ornganum Vulgare
عربی ۔ صعتر
فارسی ۔ اوشن
سندھی ۔ ساتھر
بنگلہ ۔ سنجو شیش
Ornganum Vulgare انگریزی ۔
ایک قسم کی بوٹی ہے بستانی صحرائی کئی اقسام ہیں سیاہ رنگ کا صعتر فارسی کہلاتا ہے ۔ اور سفید رنگ کا صعتر جوزی ۔ بعض لوگ صعتر کو پودینہ سمجھ لیتے ہیں
رنگ ۔ پھول نیلا پتہ سبز
ذائقہ ۔ تیز و خوشبودار
مزاج ۔ گرم و خشک درجہ دوئم
بدل ۔ پہاڑی پودینہ
مقدار خوراک ۔ 5 ماشہ سے 7 ماشہ
مصلع ۔ کتیرا و ملینات
افعال و استعمال ۔ مسکن ۔ محلل ۔ اور کاسر ریاح ہے ۔ درد دنداں میں اس کے جوشاندے سے غرغرے کرتے ہیں ۔ ورموں کو تعلیل کرنے کیلئے سرکہ یا شہد میں ملا کر اس کا ضماد کرتے ہیں اس کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں ٹپکانا جالے اور پھولے کو زائل کرتا ہے ۔ کھانسی ۔ دمہ درد مثانہ ، درد رحم ، کولہے کا درد ، اور سنگ گردہ و مثانہ ، میں مناسب ادویہ کے اس کا جوشاندہ یا خیساندہ پلاتے ہیں زائد رطوبات سے معدہ و جگر کو پاک کرتا ہے ریاح کو چھانٹا ہے اور سدہ کھولتا ہے
اگر دوائے مسہل میں صعتر فارسی ملا دی جائے خواہ ایک ماشہ ہی کیوں نہ ہو تو ہونےنہیں ہونے دیتی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں