شیکہ کائی ،سیکاکائی
نام :دوسری زبانوں میں۔
ہندی : کرنجی ، کوچی
بنگالی : بنریٹھا، کانٹا کاچھا
گجراتی : سیکے کالی
انگریزی
Acacia Concinna
ایک درخت ہے جس پر چھوٹےچھوٹے اور باریک کانٹے لگتے ہیں اس کی گھنڈی دار کلی کھلتی ہے تو مثل کیکر کے پھول جیسی ہو جاتی ہے اس کے بعد پھلی لگتی ہے جو کیکر کی پھلی کے مانند لیکن اس سے چوڑی ہوتی ہے اس کے اندر بیج بھی کیکر کے بیجوں سے مشابہ ہوتے ہیں
مزاج : گرم و خشک درجہ اول
افعال و استعمال
اسکو زیادہ تر عورتیں سر کے بال دھونے کیلئے استعمال کرتی ہیں
مزاج : گرم و خشک درجہ اول
افعال و استعمال
اسکو زیادہ تر عورتیں سر کے بال دھونے کیلئے استعمال کرتی ہیں
طریقہ استعمال
دس گرام پھلیاں آدھا کلو پانی میں پکائیں جب پانی ایک پاو رہ جائے تو آگ سے اتار کر رکھ لیں جب پانی قدرے ٹھنڈا ہو جائے تو بالوں کو اس پانی کی مدد سے دھوئیں اس پانی کی مدد سے ایک ماہ تک سر دھونے سے بال لمبےہو جا تے ہیں اور بفا دور ہو جا تی ہے اندرونی طور پر ملین ،منفث بلغم اور مانع تپ لرزہ ہے اس کے نازک و نرم پتوں کو نمک املی اور مرچ کے ساتھ پیس کر بطور چٹنی استعمال کرتے ہیں صفراوی مزاجوں کے لیے مفید ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں