جمعرات، 10 دسمبر، 2015

کتھ Acacia Catechu

کتھ ,
نام مختلف زبانوں میں 
عربی : کات
بنگالی : کھیر
سندھی : کتھو
انگریزی
Catechu
لاتینی
Acacia Catechu

درخت کھیر کی لکڑیوں کا عصارہ(خلاصہ) ہے یہ درخت درمیانہ قد کا ہوتا ہے اور اس پر کثیر تعداد میں چھوٹے چھوٹےاور مڑےہوئےکانٹے ہوتے ہیں پتے آملہ کے پتوں کے مشابہ پھول چھوٹے چھوٹے رنگ زرد ۔بازاری کتھ میں نشاستہ کھریا مٹی وغیرہ کی ملاوٹ ہوتی ہے اس کو پانی میں گھول کر اور چھان کر چھنے ہوئے پانی کو دوبارہ خشک کر لینے سے اصل کتھ حاصل کر سکتے ہیں
نوٹ:
درخت گمبیر کے پتوں اور نازک ٹہنیوں کو پانی میں ابال کر نچوڑ کر پھر اس پانی کو دیھمی آگ پر خشک کرنے سے بھی کتھ حاصل کیا جاتا ہے ۔یہ سٹریٹ سیٹلمنٹ،ملایا ،سنگا پور اور پینانگ سے آ تا ہے اس کا جزو مو ثرہ فائی سوٹینک  ایسڈ ہے جو ایک مخصوص قسم ٹینک ایسڈ ہوتا ہے۔
رنگ:
سیاہ سرخی مائل
ذائقہ : کسیلا
مزاج :
سرد خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراک:
ایک گرام سا تین گرام تک
مقام پیدائش :
بنارس ، کانپور، بریلی،یوپی ،برما،ملایا،بریلی میں کتھ بنانے کا بڑا کار خانہ ہے
افعال و استعمال :

قابض،مجفّف اور مصفی خون ہے ،پان میں لگا کر بکثرت کھاتے                ہیں دست بند کرتا ہے جائفل اور

 دارچینی کے ساتھ اس کی گولی بنا کر کھلانے سے اسہال کو نافع ہے دوسری ترکیب یہ ہے ۔کتھ اور بیلگری ہم وزن لے کر پیس کر پھانکی جائے خصوصاً بچوں میں آ نتوں کی خر  اش اور مروڑ کو فائدہ دیتا ہے ۔اگر منہ آجائے تو اس کی چٹکی برکنے سا نفع ہوتا ہے مضر اس کی کثرت باہ کو ضعیف کرتی ہے  اورمثانے  و گردے میں پتھری پیدا کرتا ہے ۔اس کو زخموں پر چھڑکا جاتا ہے اور مرہموں میں شامل کیا جاتا ہے اس کی پچکاری لینےسے نیا اور پرانا سوزاک مٹتا ہے

1 تبصرہ: